217

ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر تھانہ نواں شہر پولیس کی دبنگ کاروائی

ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر تھانہ نواں شہر پولیس کی دبنگ کاروائی

خانیوال/کبیروالا ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ نواں شہر پولیس کی بڑی کاروائی‘عمران عرف مانی گینگ کے4 ملزمان گرفتار سے 01 لاکھ نقدی‘ موٹرسائیکل‘ 6 عدد بکریاں‘ کمپیوٹر‘

ایل سی ڈی اور چارجر وغیرہ مالیتی 04 لاکھ روپے برآمد کرلیے اور ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ 01 کلاشنکوف‘ رپیٹر 12 بور 02 عدد ‘پسٹل 30 بور 01 عدد اور دجنوں گولیاں برآمد کرلی گئیں مزید ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے راہزنی‘ نقب

زنی اور مویشی چوری کی 08 وارداتیں بھی ٹریس کرلی گئیں۔ کبیر والا اے ایس پی نوشیروان علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او نواں شہر منور گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار ملزمان میں محمد عمران ولد خورشید احمد قوم تھہیم

سکنہ سلاروہن‘ محمد وسیم ولد اسلم قوم تھہیم سکنہ سلاروہن‘ محمد عمران ولد غلام شبیر قوم تھہیم سکنہ سلاروہن اور ارم عباس ولد اسلم قوم تھہیم سکنہ سلاروہن شامل ہیں۔ گرفتارملزمان اسلحہ کے زورپر شہریوں کے ان کے قیمتی مال مسروقہ سے محروم کرنی کی وارداتوں میں ملوث تھے

مزید ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ خانیوال کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنے اور شہریوں کے قیمتی جان ومال کے تحفظ کے لیے خانیوال پولیس ایک عزم کیساتھ برسرپیکا رہے گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں