کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال کا ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں بد انتظامی و مالی معاملات کا نوٹس 159

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال کا ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں بد انتظامی و مالی معاملات کا نوٹس

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال کا ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں بد انتظامی و مالی معاملات کا نوٹس 

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں بد انتظامی و مالی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے چھان بین کا آغاز کرادیا انہوں نے سکول کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں کے سربراہان اور اساتذہ سے ملاقات کی
کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان تعلیمی معیار اور نتائج کے حوالے سے شاندار ماضی رکھتا ہے تاہم سکول و کالج میں بدانتظامی اور مالی معاملات نے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگا دیا.ادارہ میں کسی کی بھی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام شعبوں کے سربراہان، اساتذہ اور ادارہ کے ہر ملازم کو ساتھ لیکر ادارہ کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کریں گے۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ تحقیقات میں ذمہ داری کا تعین ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے شعبوں کے سربراہان،اساتذہ اور متعلقہ افراد سے انتظامی اور مالی معاملات پر بریفنگ لی۔لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم بھی موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں