331

کھچی والا وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا میں خشک راشن کی تقسیم کا اغاز کر دیا گیا

کھچی والا وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا میں خشک راشن کی تقسیم کا اغاز کر دیا گیا

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )کھچی والا وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا میں خشک راشن کی تقسیم کا اغاز کر دیا گیا سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ کی ہدایت پر کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے محنت کش مزدور طبقہ کے گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے

تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے pp243 چودھری غلام مرتضیٰ نے واٹٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا شہر اور ملحقہ چکوک میں خشک راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اسی سلسلہ میں مہریہ ٹاؤن میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر میاں مقبول احمد ایڈووکیٹ، چودھری سلطان احمد بندیشہ سابقہ ناظم 7/185کھچی والا چودھری محمد ارشد سراء، سابقہ ناظم جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب ذوالفقار علی گورائیہ، نائب صدر مرکزی انجمن تاجران چودھری محمد شفیق، چودھری مشتاق احمد، سابق سٹی کونسلر محمد عمران مانی،

عرفان اسلم بٹ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کھچی والا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے محنت کش طبقہ کو وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے

فوٹو سیشن کے بغیر گھر گھر جا کر راشن پہنچایا رہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن چل رہا ہے آپ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں