125

ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازیخان ریجن نےآر پی او ڈی جی خان عمران احمر کو کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 167600روپے جمع کرادیئے

ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازیخان ریجن نےآر پی او ڈی جی خان عمران احمر کو کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 167600روپے جمع کرادیئے

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کو ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازیخان ریجن نے کرونا ریلیف فنڈ کے لیے /- 167600روپے جمع کرادیئے ۔تفصیل کے مطابق آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کو ریجنل پولیس آفس میں ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازیخان

ریجن جلیل عمران غلزائی نے افسران و ملازمان کی جانب سےحکومت کے کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 1لاکھ 67ہزار 6سو روپے حوالے کیے ۔تفصیل عطیات ڈیرہ غازیخان 32500 ، مظفر گڑھ 40300،لیہ 30800، راجن پور 29700 اور ریجنل آفس سے 34300 روپے سپشل برانچ ریجن ڈیرہ

غازیخان کی طرف سے کرونا فنڈ ریلیف فنڈ میں جع کرائی گئی ہے آرپی عمران احمر نے اس موقع پر کہاکہ پولیس فورس ہمیشہ ہرقسم کی صور تحال سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے۔عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ہمیں قوم کے ہردوکھ سکھ کی گھڑی میں بہم متحد ہوکررہنا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں