150

تیرہ سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے مدرسے کے قاری کو تھانہ دراہمہ پولیس نے گرفتار کر لیا

تیرہ سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے مدرسے کے قاری کو تھانہ دراہمہ پولیس نے گرفتار کر لیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)تیرہ سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے مدرسے کے قاری کو تھانہ دراہمہ پولیس نے گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس کو عبدالحمید نے درخواست دی کہ میرا بھانجا محمد حسیب جو کہ مدرسہ میں قرآن کی تعلیم حاصل کرتا ہے کے ساتھ اس کے قاری محمد حنیف نے زبردستی زیادتی کی ہے کاروائی عمل میں لائے جائے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد ایوب نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قاری محمد حنیف کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے بتلایا کہ ملزم محمد حنیف قاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر دراہمہ پولیس عوام الناس کی عزت آبرو کے لیے برسرپیکار ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں