108

کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے رحم کی اپیلیں کرنی چاہیے، عابد حمید قریشی

کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے رحم کی اپیلیں کرنی چاہیے، عابد حمید قریشی

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )چولستان کے فلاحی ادارے وائس آف چولستان فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے سرپرست عابد حمید قریشی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں اللّٰہ تعالیٰ سے رحم کی اپیلیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر مکمل پابندی کرنی چاہیے

کیونکہ ہمارے سامنے بیماری بڑی اور وسائل و سہولیات کم ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ صحرائےچولستان میں لاکھوں افراد بستے ہیں جو ہربار ہر قسم کی سہولیات و ریلیف سے محروم رہے جاتے ہیں




لہذا مخیر حضرات اور حکومت چولستانیوں کیلئے بھی سوچ بچار کرکے انہیں ہرقسم کے ریلیفی پیکج میں شامل کرکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور ہمارا ادارہ وائس آف چولستان فاؤنڈیشن رجسٹرڈ چولستانیوں کی تعمیر وترقی کیلیے آواز بلند کرتی رہے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں