130

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون سے پی ٹی آئی کے شوکت محمود بسرا اپنے وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون سے پی ٹی آئی کے شوکت محمود بسرا اپنے وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون سے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے ایک وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں فرینڈز آف بہاول نگر فورم کی تشکیل پر مبارکباد دی اور کہا

کہ اس فورم سے کرونا کی وبا میں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی مدد سے غریب طبقے کو ریلیف ملے گا اور پی ٹی آئی کی حکومت سماجی خدمت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پندرہ لاکھ نقد،پچاس ہزار ماسک اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لیے تین سو پچاس پی پی ایز اور تین سو پچاس سرجیکل گلوز کا عطیہ پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینا بہت بڑی عبادت ہے اور کرونا کی وبا میں تمام مخیر حضرات کو حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئیے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں