190

اسلام آباد ترنول پریس کلب کی جانب سے ترنول کے صحافیوں کیلئے راشن پیکج کا دے دیا گیا

اسلام آباد ترنول پریس کلب کی جانب سے ترنول کے صحافیوں کیلئے راشن پیکج کا دے دیا گیا

اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) اسلام آباد ترنول پریس کلب کی جانب سے ترنول کے صحافیوں کیلئے راشن پیکج کا دے دیا گیا.مشکل کی گھڑی میں صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں, عاصم میر
اور یہ راشن پیکج ان کے گھروں میں پہنچا دیا گیا ہے. واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد ترنول پریس کلب کی انتظامیہ نے صحافی برادری کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےفوری طور پر 4 رکنی کمیٹی بنائی تھی اور اس کمیٹی نے ممبران ترنول پریس کلب اور علاقہ کےصحافیوں کو راشن پیکج دینے کا اعلان کیا تھا.




کمیٹی کی منظوری کے بعد راشن پیکج صحافیوں کے گھروں میں پہنچا دیا گیا. اس موقع پر صحافیوں نے ترنول پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.اس موقع پر صدر ترنول پریس کلب اسلام آباد عاصم میر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں.ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں دیگر صحافیوں میں بھی راشن پیکج دیا جائے گا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں