47

آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی، شیخ رشید

آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تاحکم ثانی تمام مسافر ٹرینیں بند رہیں گی، کرفیو نہیں لگنا چاہیے، پاکستان میں ایسےخطرناک حالات نہیں ہیں جیسےاسپین، امریکا اور اٹلی میں ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے 70 نئے مریضوں کی تصدیق، کل تعداد 1670 ہو گئیراولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم ہیں، اگرآئندہ پندرہ روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔




خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید 70 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1670 ہو گئی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں