122

مشکل کی اس گھڑی میں میں اور میری ٹیم اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ثمر سراج چوہدری

مشکل کی اس گھڑی میں میں اور میری ٹیم اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب کے صدقے ملک پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو کرونا جیسی بیماری سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالی پوری دنیا پر اپنا فضل و کرم فرمائے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اور میری پوری ٹیم آزاد کشمیر کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھے عوام کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کریں




اور بلاضرورت گھروں سے باہر نا نکلیں اور پانچ وقت کی نماز کے ساتھ ساتھ باوضو رہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں بھیٹر والی جہگوں پر جانے سے مکمل اجتناب کریں اور اپنے برزگوں اور بچوں کا بھی خاص خیال رکھیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب پر فضل و کرم عطا فرمائے اور اس وائرس سے سب کو محفوظ رکھے آمین




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں