154

ثاقب اعوان، وقاص باکسر ایگزیکٹو کونسل کے ممبر منتخب نوٹیفکیشن جاری

ثاقب اعوان، وقاص باکسر ایگزیکٹو کونسل کے ممبر منتخب نوٹیفکیشن جاری

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر سردار شفیق صادق اور جنرل سیکرٹری رمیض رومی نے ثاقب اعوان اور وقاص باکسر کو ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب کر دیا نٹیفکیشن جاری ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہزارہ بھر میں آن لائن جرنلزم کرنیوالے صحافیوں کی تنظیم ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا۔

تاہم ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ نے فیصلہ کیاکہ تنظیم کی ہزارہ کے تمام اضلاع میں ذیلی تنظیمیں بھی قائم کی جائیں۔اس مقصد کیلئے گزشتہ روز ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی چیئرمین سلطان ڈوگر اور مرکزی صدر ناصر تنولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں ایبٹ آباد میں آن لائن جرنلزم کرنیوالے صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے قیام اور عہدیداروں کا اعلان کیاگیا۔

Image may contain: 18 people, people standing and textجس کے تحت ہزارہ دی آواز کے عالم زیب اعوان کو سرپرست اعلیٰ، صادق نیوز کے شفیق صادق کو صدر، ایبٹ آباد میڈیا روم کے رمیض رومی کو جنرل سیکرٹری،سردار فیضان کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،

وائس آف ہزارہ کے عتیق اعوان کو اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری، سعدی سعد کو سیکرٹری مالیات، فیوچرنیوز کے سیف راجپوت کو سیکرٹری اطلاعات، جنید عباسی کو آفس سیکرٹری، سلیم تنولی کو نائب صدر،77نیوز کے سردار ماجد کو نائب صدر اوّل، ہزارہ24نیوز کے ملک باسط کوجوائنٹ سیکرٹری،




ہزارہ24نیوز کے سردار عامر زیب کو نائب صدر دوئم، وائس آف زون کے عاطف حسین کوسینئرنائب صدر سوئم، ہاٹ نیوز کے طاہر محمود کو سینئرنائب صدر، جہانگیرشاہ، لیاقت قریشی، ثاقب اعوان وقاص اور77نیوز کے عمران کو ممبران ایگزیکٹو کونسل مقرر کردیاگیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں