186

آج صوبائی وزیر زراعت و لائوسٹاک محیب اللہ نے ضلع مہمند کا دورہ

آج صوبائی وزیر زراعت و لائوسٹاک محیب اللہ نے ضلع مہمند کا دورہ

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و لائوسٹاک محیب اللہ نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت کی طرف سے یکہ غنڈ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقد قبائلی عمائدین کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر ایم این اے ساجد خان مہمند، ملک نوید احمد مہمند، ڈی سی افتخار عالم، اے سی اور دوسرے سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔




تقریب میں قبائلی عمائدین نے ضلع کے عوام کو درپیش مسائل تفصیل سے بیان کئے، تقریب سے خطاب میں وزیر زراعت محیب اللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان صاحب قبائلی بھائیوں کے دریش مسائل کے حل میں سنجیدہ ھے اور تمام قبائلئ اضلاع میں وزیر اعلی سمیت تمام وزراء اپ کا حال پوچھنے آتا ہے،




فاٹا انظمام کے بعد سالانہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائے گے، قبائلی اضلاع میں زراعت کی مد میں آنے والے چار سالوں 95ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں