125

ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگو لیٹری اتھارٹی پنجاب (پامرا)حافظ شوکت علی کا زیر تعمیر سبزی و فروٹ منڈی دولے والا قصور کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگو لیٹری اتھارٹی پنجاب (پامرا)حافظ شوکت علی کا زیر تعمیر سبزی و فروٹ منڈی دولے والا قصور کا دورہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگو لیٹری اتھارٹی پنجاب (پامرا)حافظ شوکت علی کا زیر تعمیر سبزی و فروٹ منڈی دولے والا قصور کا دورہ ‘کام کی رفتار کا جائزہ لیا

اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا ۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسحاق ،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ سرفراز احمد ، انچارج سبزی و پھل منڈی مہر فقیر حسین اور دیگر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے اس موقع پر کنٹریکٹرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و پھل منڈی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں تا کہ علاقہ کی عوام اس منصوبے سے جلد از جلد مستفید ہوں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیڈ اسسمنٹ کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے اور تمام لائحہ عمل کو حتمی شکل دیکر نئی منڈی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

اس منصوبے کی تکمیل میں حائل بیجا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت شہریوں کو سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہی ہے تا کہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس موقع پر زیر تعمیر سبزی و پھل منڈی کا تفصیلا ً دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں وہاں پودا بھی لگایا




۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب حافظ شوکت علی نے سبزی و پھل اور غلہ منڈی قصور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا




اور آڑھتیوں کیساتھ ملاقات کی۔ انہوںنے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کی نگرانی بھی کی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو سستے اور معیاری پھل و سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں