211

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ،

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ،

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، صفائی ستھرائی اور سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین کی حاضری کو چیک کیا ۔

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس ، تحصیل کونسل ،ایگری کلچر اور محکمہ انہار کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور افسران و ملازمین کو حاضری کو چیک کیا

اور دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری ریکارڈ کو ترتیب کیساتھ الماریوں میں رکھا جائے اور ریکارڈ کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں آنیوالے شہریوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور انکے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری کیساتھ نبھائیں ۔




ڈپٹی کمشنر نے سٹی قصور کے مختلف علاقوں ، فیروز پور روڈ پر گرین بیلٹ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹ کو خوبصورت بنایا جائے




اور زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی ڈمپنگ سائیڈ کا بھی دورہ کیا




اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا کہ کوڑے کے ڈھیروں کو فوری طور پرلیول کیا جائے اور آئندہ یہاں پر کوڑا ڈمپ کرنے کیلئے مسلسل لیولنگ ہونی چاہیے تا کہ یہاں کوڑے کے ڈھیر نہ لگ سکیںاور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں