186

پشاور میں زیر تعمیر مدرسے کی چھت گرگئی، 3 افراد ہلاک

پشاور میں زیر تعمیر مدرسے کی چھت گرگئی، 3 افراد ہلاک

پشاور(افضل صافی سٹی رپورٹر)پشاور میں زیر تعمیر مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

یہ افسوسناک واقع ہفتے کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جب ایک زیر تعمیر مدرسے کی چھت وہاں موجود لوگوں پر گر گئی جس کی وجہ سے اُس چھت کے ملبے تلے کئی لوگ دب گئے۔

اس واقع کے فوراً بعد ہی ریسکیو 1122 لوگوں کو بچانے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ متاثرہ علاقے پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبّے 9 افراد کو باہر نکال لیا۔ ان میں سے چھ افراد کو ریسکیو ٹیم نے اسی وقت طبی سہولیات فراہم کیں جبکہ باقی 3 افراد کو تشویشناک حالت ہونے کے باعث قریب واقع اسپتال منتقل کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں