308

وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر کا نکیال کی عوام کے لیے سڑک دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔سائیں نثار مغل

وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر کا نکیال کی عوام کے لیے سڑک دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔سائیں نثار مغل

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب سائیں نثار احمد مغل نے کہا ہے کہ ہم وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر سمیت سردار سکندر حیات سردار نعیم سردار عمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے نیکیال کی عوام کو سڑک ملی جس پر ہم ان احباب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اور انکا شکریہ ادا کرتے ہیں نثار احمد مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کے ویژن کے تحت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور عوامی محرمیوں کے ازالہ کے لیے ہمشیہ حکومت آزاد کشمیر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی

اور بالخصوص نیکیال کی عوام سردار فاروق سکندر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو دوبادہ کامیابی سے ہمکنار کرئے گی سائیں نثار احمد مغل نے کہا کہ عوام کا بڑا مطالبہ

اور سڑک کی فراہمی سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور تعمیر وترقی کے لیے فاروق سکندر کا کردار قابل تعریف ہے اور ہم فاروق سکندر کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور آمدہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر جیت فاروق سکندر کا مقدر ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں