136

اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے کی بجائے تحریک انصاف کی حکومت کا کوئ کرپشن اسکینڈل سامنے لے کر آئیں,عامر مغل

اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے کی بجائے تحریک انصاف کی حکومت کا کوئ کرپشن اسکینڈل سامنے لے کر آئیں,عامر مغل

اسلام آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر ) اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے کی بجائے تحریک انصاف کی حکومت کا کوئ کرپشن اسکینڈل سامنے لے کر آئیں,عامر مغل.اپنے اوپر درج کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عامر مغل نے نے کہا ہے

کہ تحریک انصاف کی اٹھارہ ماہ کی حکومت میں نہ تو وزیر اعظم نے لندن میں کوئ فلیٹ خریدے ہیں اور نہ ہی کسی اومنی گروپ کے ذریعے کرپشن کی ہے اور نہ ہی ٹی ٹیوں کی شکل میں اپنی بیوی بچوں کے نام پر پیسے منگوائے ہیں۔ زرداری اور شریف خاندان پاکستان میں جدید کرپشن کے بانی ہیں۔

” ایمنسٹی انٹرنیشنل ” اگر پاکستان میں جدید کرپشن کے بانیوں پر سروے کروائے تو یقینا ” شرداری مافیا ” ٹاپ پر آئے گا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل ” کی رپورٹ میں ایک پوائنٹ اضافے کی بڑی وجہ بھی سندھ حکومت کی کرپشن ہے۔ کیونکہ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری سرپرستی میں کرپشن کی جاتی ہے۔

اور پیسہ زرداری فیملی کی جیب میں جا رہا ہے۔*زرداری شریف مافیا اور ان کے درباری ” ایمنسٹی انٹرنیشنل” کی رپورٹ کو غور سے پڑھیں اسی رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ ” نیب ” پاکستان میں بہترین کام کر رہا ہے اسی رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ نیب کا تفتیش کا نظام بہترین ہے

۔ لیکن اپنے درباریوں کے ذریعے ” شرداری مافیا ” دن رات اسی نیب پر لعن طعن کرتے ہیں۔ انہی عدالتوں اور اسی ” نیب ” سے نواز شریف کرپشن کیسز میں تا حیات نااہل اور قید اور جرمانے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ جس کی رپورٹ کے حوالے سے شرداری مافیا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے۔

اسی “نیب میں ” شرداری مافیا ” کے مرکزی کردار آصف زرداری اور شہباز شریف اینڈ کمپنی کے کرہشن کیسز چل ریے ہیں۔ “شرادری مافیا”کی میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی اب نہیں چلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں