205

ایم پی اے نثار مومند، سیدصافی اور سراج خان کا دورہ مہمند پریس کلب، نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی

ایم پی اے نثار مومند، سیدصافی اور سراج خان کا دورہ مہمند پریس کلب، نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند ایم پی اے نثار مومند، سیدصافی اور سراج خان کا دورہ مہمند پریس کلب، نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر مومند پریس کلب گل محمد مومند نے ایم پی اےنثارمومند کو علاقائی مسائل اور پریس کلب کے ضروریات پر بریفنگ دی۔

ایم پی اےنثارمومند نے کہا کہ علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ پریس کلب کے ضروریات ہماری منشور میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب لائبریری اور پانی کا مسلہ بہت جلد حل کریں

جس کے لیے ہم نے پلینگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ منتخب کابینہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی مسائل کواعلی ایوانوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں