129

رابطہ سڑکیں بحال ہوتے ہی اپنے متاثرین بھائیوں کی داد رسی کے لیے برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ثمر سراج

رابطہ سڑکیں بحال ہوتے ہی اپنے متاثرین بھائیوں کی داد رسی کے لیے برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ شدید برف باری اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث ان علاقوں تک جانا ابھی نا ممکن ہے رابطہ سڑکیں بھال ہوتے ہی اپنے متاثرین بھائیوں کی داد رسی کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا

اور اپنے متاثرین بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے انہوں نے کہ اس المناک سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیائع اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں

اور سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور تمام شہداء کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالی انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے سانحے میں بروقت رسیکیو آپریشن اور بچ جانے والے افراد کو بہترین سہلولیات فراہم کرنے اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر متاثرین کی مدد کرنے پر تمام اداروں اور بالخصوص پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں