165

ثمر سراج چوہدری کا نیلم میں برف باری سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

ثمر سراج چوہدری کا نیلم میں برف باری سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برف باری سے وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں برف باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور نیلم ویلی کی عوام سے مشکل کی اس گھڑی میں مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے




حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں کی حالت زار پر توجہ دے اور برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آنے والے علاقوں کی عوام کے لیے اقدامات کرئے انہوں نے کہا




کہ بالائی علاقواں وادی نیلم اور لیپہ ویلی کی رابطہ سڑکیں کئی ماہ سے بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان علاقوں میں فوری طور پر آمدادی آپریشن شروع کرتے ہوئے




برف باری سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کرئے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہوسکے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں