273

حویلیاں میں راولپنڈی کی رہائشی ناہید اختر نامی خاتون کو داماد نے قتل کر دیا، بیٹی شدید زخمی

حویلیاں میں راولپنڈی کی رہائشی ناہید اختر نامی خاتون کو داماد نے قتل کر دیا، بیٹی شدید زخمی

راولپنڈی (سید عمر گردیزی )خیبر پختونخواہ کی تحصیل حویلیاں میں عدالت کے سامنے راولپنڈی پنڈورہ چوک کی رہائشی خاتون اور ان کی بیٹی کوانکے ظالم دامادنے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ہمراہ گولیاں مارکر قتل کر دیا،








جبکہ اپنی بیوی اور ڈیڑھ سالہ معصوم بچے پر بھی گولیاں چلائیں جس سے عدیلہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں قاتل ضابر قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مسلسل گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

جبکہ قاتل خاندان کی دو خواتین جو اس قتل میں سہولت کار تھیں کو جیل یاترا پر بھیج دیا گیا،جبکہ اصل قاتل تا حال مفرور ہے





مقتولہ نائید اختر زوجہ بلاور خان اپنی بیٹی عدیلہ بی بی کے کیس کی تاریخ کے سلسلے میں حویلیاں عدالت میں پیشی پر آئی تھیں، ان کے باہر نکلتے ہی ان کے داماد جابر نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں جس سے ناہید اختر کی موقع پر موت واقع ہو گئی جبکہ عدیلہ بی بی شدید زخمی ہوئیں،




انکا معصوم بیٹا علی بال بال قاتل نشانے سے بچا، اس سے قبل بھی جابر حسین نامی یہ شخص قاتلانہ حملہ کر چکا ہے اور مقتولہ اور انکی بیٹی کو جھوٹے مقدمات میں بھی پھنساتا رہا ہے مقتولہ ناہید اختر کی نعش راولپنڈی گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،جبکہ عدیلہ بی بی تا حال صدمے میں ہے





میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے موقع کی چشم دید گواہ عدیلہ بی بی نے کہا ہے کہ میرے والد کو بھی اسی شخص نے دھمکیاں دے کر مارا تھا جبکہ میری ماں کو بھی قتل کر دیا گیا، میرا شوہر ضابر حسین مجھ پر تشدد کرتا رہا




اور جھوٹے اور سنگین الزامات میں پھنساتا رہا جس پر عدالت سے خلع کیلئے رجوع کر رکھا تھا جس کا فیصلہ چند دنوں میں ہونا تھا مگر اس ظالم نے میری ماں کو بھی قتل کر دیا،میرے ماں باپ کے قاتل ضابر حسین کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے




۔ مقتولہ نے ورثاء اور لواحقین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے انصاف کی تلاش میں در بدر بھٹک رہے ہیں، انصاف تو نہیں ملا مگر ایک اور جنازہ مل گیا، پولیس کا آئی او ملزمان سے پیسے کھا کر ان کو تحفظ دے رہا ہے، مضروب عدیلہ بی بی کی رپورٹ پر جابر حسین،




زاہد حسین، ساجد حسین سمیت چار خواتین کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے جن میں دو کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی حویلیاں شمریز خان کا کہنا ہے




کہ مقتولہ کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ قاتلوں کی تلاش کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔متاثرہ خاندان کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں