212

راولپنڈی اڈیالہ روڈ مبارک لائن ممتاز کالونی میں 6 دن سے گیس بند

راولپنڈی اڈیالہ روڈ مبارک لائن ممتاز کالونی میں 6 دن سے گیس بند

راولپنڈی ( نوید ملک سٹی رپورٹر )راولپنڈی اڈیالہ روڈ مبارک لائن ممتاز کالونی پچھلے 6 دن سے گیس بند ہے چولہے ٹھنڈے صارفین مشکلات کا شکار ہیں سوئی گیس اہلکارصارفین کے سامنے خاموش تما شاہی بنے ہوے ہیں




گیس کا بدترین بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکام کی ناقص حکمت عملی کے باعث سردی کے جوبن پر پہنچتے ہیں شہریوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔ متعدد علاقوں میں سرے سے گیس آنا ہی بند ہو گئی




اور اگر کبھی گیس جھلک دکھلا بھی دے تو اس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا تو درکنار چائے بنانا بھی محال ہوتا ہے۔ حکام غیر قانونی کمپریسرز کیخلاف کارروائی کرنے میں بھی ناکام ہو گئے




۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کیلئے لکڑیاں جلانا بھی محال ہو چکا ہے جن کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیںشہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مس مینجمنٹ اور ناقص حکمت عملی کا نوٹس لیا جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں