293

مردان سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کاروائیاں،

مردان سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کاروائیاں،

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کاروائیاں،سرغنوں سمیت راہزن گروپس گرفتار چھینی گئی رقم، واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلوں سمیت اسلحہ بھی برآمد۔مردان تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران مردان پولیس کو مختلف مقامات میں راہزنی کے واقعات کی رپورٹیں موصول ہو رہی تھی

جس کا ڈی پی او سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیر احمدیوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ ا و تھانہ صدر عجب درانی، ایس ایچ او تھانہ ہوتی مقدم خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر واردات میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کا ٹاسک سونپ دیا،

جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے تفتیش کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود میں دوران راہزنی ڈمپر ڈرائیور شوکت حیات ولد حضر حیات سکنہ محب بانڈہ پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے راہزن گروہ کے سرغنہ نیاز ولی ولد نبی جان سکنہ محو نرئے حال ہری چند چارسدہ سمیت دو شریک

واردات ساتھی ملزمان عبداللہ ولد ظاہر شاہ سکنہ محو نرئے اور افتخار ولد فاتح محمد سکنہ بارہ بانڈہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل 125،آلہ ضرر سمیت 02عدد پستول اور تین عدد چھینے گئے موبائل فونز برآمد کئے گئے، واضح رہے

کہ گرفتار گروہ کے سرغنہ نیاز ولی پہلے بھی راولپنڈی میں چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اڈیالہ جیل میں سزاکاٹنے کے بعد تقریباً دو ماہ پہلے رہا ہوا تھا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی راولپنڈی سے چوری کیا گیا ہے،،
اسی طرح علاقہ

تھانہ ہوتی کی حدود محلہ ریدی گل میں میڈیسن ہول سیل ڈیلر مسمی محمد حیات ولد مثل خان سے اسلحے کی نوک پر 03لاکھ 23ہزار روپے چھیننے والے راہزن گروہ کے تین ملزمان عادل ولد راج ولی سکنہ صوابی حال لیبر کالونی، فرید گل ولد قسمت گل سکنہ باڑی چم اور لائق شاہ ولد سید احمد شاہ سکنہ شیخ ملتون کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے

انٹاروگیشن کے دوران اپنے جر م کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر مذکورہ رقم 03لاکھ 23ہزار روپے، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور 02عدد پستول معہ متعدد کارتوس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں