186

اجمیر نگری نیو کراچی میں مقیم نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ثمر سراج کے اعزاز میں تقریب

اجمیر نگری نیو کراچی میں مقیم نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ثمر سراج کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کے اعزاز میں اجمیر نگری نیو کراچی میں نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ثمر سراج چوہدری تھے تقریب میں نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی





اور ثمر سراج چوہدری کی تقریب آمد پر شرکاء نے ثمر سراج چوہدری کا شاندار استقبال کیا وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد نے ثمر فاونڈیشن کے آزاد کشمیر اور بالخصوص وادی نیلم کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ثمر سراج کو خراج تحسین پیش کی




اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ ہم۔چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کو کراچی اور آزاد کشمیر میں کے ہر پیلٹ فارم پر انکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ثمر سراج چوہدری کو سیاسی میدان میں آنے کی دعوت دیتے ہیں اور سیاسی میدان میں انکی بھرپور حمایت کریں گے




اور ان کے ساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے اور انکی بھرپور حمایت کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثمر سراج چوہدری نے کراچی میں مقیم نیلم کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ




ثمر فاونڈیشن کے پیلٹ فارم سے خدمت خلق کا سفر جاری رکھیں گے اور اگر آپ عوام نے مجھے سیاست میں آنے کا موقع دیا تو انشاء اللہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کروں گا اور نیلم کی عوام کو کھبی مایوس نہیں کروں گا انشاء اللہ آزاد کشمیر اور نیلم کی ترقی کے لیے بھرہور کردار ادا کرتے رہیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں