296

رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب سائیں نثار احمد مغل کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات

رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب سائیں نثار احمد مغل کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)سعودی عرب۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے عمرے کے دوران رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب سائیں نثار احمد مغل کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات ہوئی عمرہ کی ادائیگی پر سائیں نثار مغل نے راجہ فاروق حیدر خان کو مبارکباد پیش کی





اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی اور عوامی خدمات اور تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری اور ساری رہے گا




وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدع خان نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرون ممالک اورسسیرز کشمیری اور پارٹی کارکنان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور تمام بیرون ممالک مقیم کارکنان پارٹی کو مزید مضبوظ اور مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں اس موقع پر




رہنما مسلم لیگ ن سائیں نثار مغل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جاریت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا بھی کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں