124

نیلم کی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر جانے والے سیاست دانوں کو جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ثمر سراج چوہدری

نیلم کی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر جانے والے سیاست دانوں کو جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی ) وادی میں شدید فائرنگ اور گولہ باری اور جنگ کا ماحول ہے میں نیلم ویلی کی عوام کے حوصلوں اور انکے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی جاریت کا مقابلہ کررہے ہیں جب کے نیلم کے نام پر سیاست کرنے والے حکمران فائرنگ اور گولہ باری کے دوران اسلام آباد اور مظفرآباد روپوش ہو جاتے ہیں








ان حکمرانوں کو جلد انشاء اللہ عوام کی عدالت میں پیش کریں گے پوری وادی میں اس وقت جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں نہتے لوگ شہید ہو رہے ہیں غریبوں کی املاک تباہ و برباد ہورہی ہیں اس وقت نیلم کی عوام بے یارو مددگار اللہ کے بھروسے پر دشمن کی جاریت کا مقابلہ کررہی ہے

ہم بزدل مکار دشمن کی جانب معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور سول آبادی پر انڈین فوج کی بربریت فائرنگ اور گولہ باری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور متاثرین بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں




کہ ہمشیہ کی طرح آپکو تنہاہ نہیں چھوڑیں گے اور ثمر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے جو اللہ کی رضا کے لیے ممکن ہوا انشاء اللہ آپکے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں