137

مانسہرہ پولیس رہاڑ دربند سے سات سال قبل غائب ہونے والے شخص عبدالعلیم کا ڈراپ سین ملزم گرفتار

مانسہرہ پولیس رہاڑ دربند سے سات سال قبل غائب ہونے والے شخص عبدالعلیم کا ڈراپ سین ملزم گرفتار

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس رہاڑ دربند سے سات سال قبل غائب ہونے والے شخص عبدالعلیم کا ڈراپ سین ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس-ایچ-او تھانہ دربند سب انسپکٹر فیصل خلیل تنولی نے اپنی ٹیم ارشد IHC,اکرم MHC اور تنویر LHC کی مدد سے اغواء کے مقدمہ میں اشتہاری مفرور یونس ولد عبدالقیوم سکنہ رہاڑ کو اسلام آباد F-11 سے گرفتار




کر کے تھانہ دربند منتقل کیا انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر سجاد خان نے ملزم کا عدالت سے 3 روز ریمانڈ حاصل کیا ملزم نے پہلے دن ہی سب کچھ اگل دیا ملزم نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ




انہوں نے عبدالعلیم کو قتل کر کے زمین میں دفنا کر اوپر مکان تعمیر کر لیا تھا تھانہ دربند پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مجسٹریٹ,ڈاکٹر اور ڈی-ایس-پی سرکل اوگی کی موجودگی میں زیر تعمیر مکان کے کمرہ کے فرش کی کھدائی کی 12 فٹ کھدائی کرنے کے بعد مغوی شخص عبدالعلیم کے جسم کی ہڈیاں ملی ہیں اہلیان دربند کی جانب سے تھانہ دربند پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسیں پیش کیا گیا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں