285

جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف لفظ غدار فوج کی توہین، عدالت نظر ثانی کرے ۔ حافظ معین اعوان

جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف لفظ غدار فوج کی توہین، عدالت نظر ثانی کرے ۔ حافظ معین اعوان

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی )مرکزی صدر تنظیم الاعوان یوتھ پاکستان حافظ معین اعوان نے آن لائن ایف ایس میڈیا نیٹ ورک, سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس بات پر سخت موقف ہے کہ پاک فوج کے سابقہ سپہ سالار جنرل (ر) پرویز مشرف پر لگائے گئے لفظ” غدار ” کو وآپس لیا جائے ۔




آئین توڑا نہیں گیا تھا معطل کیا گیا تھا اور اس کی وجہ سے عدالت جو فیصلہ دے قبول ہے مگر لفظ غداری کی ڈیفینشن کسی طور پر بھی افواج پاکستان کے ساتھ منسلک کرنا قابل قبول نہیں ہوگی۔ پاکستان میں اس وقت تقریبا چار کروڑ 78لاکھ اعوان ہیں۔ اعوان ایک بہادر اور غیور قبیلہ ہے پاکستان کی سیاست اور سالمیت اعوانوں کے خون سے تر ہے۔ انہوں نے کہا ہے




کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا تو پاکستان کی اعوان برادری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی۔ اس عرض سے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے اعوانوں کی قربانیاں کسی تعارف کی متحاج نہیں ہیں۔ پاکستان کی اعوان برادری اس وقت بھی اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے




اور ہمارا موقف ہے کہ پرویز مشرف کی کمانڈ میں ہم نے جو جنگیں لڑی اور آٹھ اکتوبر 2005 کےزلزلہ کے دوران بھی پاک فوج کے ساتھ رہی ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور ہر پرویز مشرف کے نام سے لفظ غدار کو ہٹایا جائے۔ پرویز مشرف نے آئین توڑا نہیں عارضی طور پر معطل کیا تھا




اور اس میں وہ اکیلے نہیں تھے ۔انہوں نے لاش کو لٹکانے کے عدالتی پیرا گراف پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں غیر مسلم کی میت کے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا تو ایک مسلم سابق صدر اور آرمی سالار کی لاش لٹکانے کی بات افسوس ناک ہے عدالت کے جج اپنے نفرت بھرے الفاظ واپس لے پوری قوم صدمے کا شکار ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں