154

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے چاروں صوبوں میں سی ایس آر پروگرام کے تحت ایمبولینسز عطیہ کرنے کی تقریبات کا انعقاد

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے چاروں صوبوں میں سی ایس آر پروگرام کے تحت ایمبولینسز عطیہ کرنے کی تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ایم ڈی او جی ڈی سی ایل ڈاکٹر نسیم احمد نے صحت کے بنیادی اصولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں کے تحت ملک میں واقع او جی ڈی سی ایل کی تیل و گیس کی فیلڈوں کے اردگرد بسنے والے لوگوں کے لئے کم و پیش نو کروڑ روپے مالیت کی 15 ایمبولینسز معززین علاقہ اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو دینے کی منظوری دی ۔








تفصیلات کے مطابق ضروری سازو سامان سے لیس یہ ایمبولینسز ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کی گئیں ۔ صحت کی سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے شعبہ سی ایس آر کے جنرل مینجر سلیم باز خان اور جنرل مینجر انچارج ایچ آر ایڈمن ملک محمد افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک کے مختلف حصوں میں مرحلہ وار جا کر ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں ۔




اس پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان کے لئے ایمبولینس کی چابیاں ممبر نیشنل اسمبلی و چیف ویب ملک محمد عامر ڈوگر جبکہ سردار ذولفقار علی خان دلا ایم این اے ضلع چکوال، شاہد احمد خٹک ایم این اے ڈسٹرکٹ ہسپتال کرک،شہریار خان آفریدی وفاقی وزیر ڈسٹرکٹ ہسپتال ضلع کوہاٹ، یعقوب شیخ ،




ممبر نیشنل اسمبلی ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان، احسان اللہ ٹوانہ ایم این اے ڈسٹرکٹ ہسپتال ضلع خوشاب سرگودہا، نواب زادہ گہرام بگٹی ایم پی اے ڈسٹرکٹ ہسپتال ضلع ڈیرہ بگٹی ،اما م دین سنیٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال سانگھڑ صوبہ سندھ، وائس چانسلر جام شورو یونیورسٹی حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع ٹنڈو آلہ یار خان و حیدرآبادکے لئے ایمبولینسز کی چابیاں دی گئیں۔





ایمبولینس کی تقسیم رونمائی کے دوران ہر ضلع کے اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور او جی ڈی سی ایل کی طرف سے زندگی کی بنیادی سہولتوں کی مد میں کی جانی والی کاوشوں کو سراہا اور کمپنی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل ملک کا واحد ادارہ ہے




جو کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان میں سماجی ذمہ داریوں کے تحت پورے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار والے علاقوں میں زندگی کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں کے لوگوں کے لئے پینے کا صاف پانی ،




تعلیم کے معیار کو بلند کرنے ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور صحت کے میدان میں بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات دینے میں پیش پیش ہے

۔ تیل و گیس کی پیداوار میں سب سے بڑی کمپنی کا اعزا حاصل کرنے کے ساتھ او جی ڈی سی ایل نے ملک کے چاروں صوبوں میں بے شمار ٹراما سنٹرز ،

میڈیکل ڈسپینسریز اور ہسپتال بنائے ہیں ۔ جس سے کثیر تعداد میں لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے حال ہی میں او جی ڈی سی ایل نے ملک کے چاروں صوبوں میں او جی ڈی سی ایل کی فیلڈوں کے




گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے لئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت کمپنی کے ملازمین اور عام لوگوں کے لئے میڈیکل کنسلٹینسی کی سہولیات شروع کی ہیں ۔ جس سے تمام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہیلز پر میسر ہونگی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں