140

پی ٹی آئی کی حکومت ٹیکنیکل طریقے سے جس طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، غلام مصطفےٰ مغل

پی ٹی آئی کی حکومت ٹیکنیکل طریقے سے جس طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، غلام مصطفےٰ مغل

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) سابق امیر جماعت اسلامی اِلہ آباد غلام مصطفےٰ مغل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ٹیکنیکل طریقے سے جس طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر آئے روز گیس، بجلی و دیگر اشیاءکی قیمتوں میں بے تہاشہ اضافہ کیے جا رہی ہے،




اگر حکومت کی یہ پالیسی چند ماہ اور جاری رہی تو پھر عوام سڑکوں پر ہو گی، حکمرانوں کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہوگا۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن شہریاں کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں رہ کر غربت ، مہنگائی،




بے روزگاری کو ختم کر کے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بڑے بلند و باگ دعوے کرتے تھے، ان کی نالائقی کا یہ حال ہے کہ حکومت سنبھالے ان کو ڈیڑھ سال ہونے لگا ہے مگر ان کی ٹیم سمیت عمران خان کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا




کہ مسائل حل کرنے کیلئے کیا پلاننگ کی جاتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کی کردار کشی کرنے یا ضروریات اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔ انہوں نے کہا کہ




اگر عوام نے موقع فراہم کیا تو جماعت اسلامی کی ایماندار اور مخلص قیادت اسلامی نظام حکومت نافذ کر کے ملک اورعوام کے مسائل حل کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں سلام کا قلعہ مدینہ جیسی ریاست بنا کر دکھائے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں