144

ٹریفک کو نظر انداز کرکے وارڈن اہلکار چالان کوٹہ پورا کرنے میں مصروف، اعلیٰ انتظامیہ خاموش تماشائی

ٹریفک کو نظر انداز کرکے وارڈن اہلکار چالان کوٹہ پورا کرنے میں مصروف، اعلیٰ انتظامیہ خاموش تماشائی

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) قصور سے لیکر لاہور تک مین فیروز پور روڈ پر بھاری گاڑیوں کا قبضہ، قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی،ٹریفک کو نظر انداز کرکے وارڈن اہلکار چالان کوٹہ پورا کرنے میں مصروف، اعلیٰ انتظامیہ خاموش تماشائی۔ حکومت کی طرف سے اہلکاروں کو دی جانے والی ہیوی بائیکس پر پیٹرولنگ کرکے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ ناکام نظر آنے لگا ۔




پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھاری گاڑیوں سے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف۔ بڑی بسیں، ٹرک اور لوڈر گاڑیوں کے فاسٹ لائن میں چلنے کی وجہ سے ٹریفک میں شدید خلل ،حادثات معمول، شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق مین فیروز پور روڈ پر بھاری گاڑیوں نے فاسٹ لائن میں چلنا اپنا معمول بنا لیا ہے ۔




ذرائع کیمطابق کچھ عرصہ پہلے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایات جاری کیں تھی کہ بھاری گاڑیوں کو فاسٹ لائن میں چلنے سے روکا جائے لیکن روڈ پر موجود ٹریفک اہلکاروں نے اعلیٰ افسران کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ ٹریفک قوانین کے مطابق فاسٹ لائن کاروں اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے ہوتی ہے۔




شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑی بسیں اور ٹرک ڈرائیوروں نے روڈ کو اپنی جاگیر سمجھ کر قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے جوکہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو ٹریفک اہلکاروں کی طرف سے مسلسل نظر انداز کرنا انکے صلے بڑھانے کے مترادف ہے




ٹریفک اہلکاروں اور ڈرائیوروں کی نا اہلی کی وجہ سے آئے روز حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے متعد بار ہلاکتیں بھی ہو چکیں ہیں۔سیاسی وسماجی تنظیموں اور شہریوں نے آئی پنجاب،




ڈی آئی جی ٹریفک، سی ٹی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں اور کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ٹریفک اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں