250

قصور اور نواح میں مٹی اورریت سے بھری ٹرالیاں ٹریفک کے لیے وبالِ جان بن گئیں،

قصور اور نواح میں مٹی اورریت سے بھری ٹرالیاں ٹریفک کے لیے وبالِ جان بن گئیں،

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) قصور اور نواح میں مٹی اورریت سے بھری ٹرالیاں ٹریفک کے لیے وبالِ جان بن گئیں، بغیر ڈھانپے ٹرالیوں کو لوڈ کرکے روڈ پر لے آتے ہیں ہوا سے مٹی اُڑتی ہے




اور آلودگی سموگ میں آضافے کا سبب بن رہی ہے اورراہگیروں کی آنکھوں میں جانے سے موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق قصور کی مین شہراہوں رائیونڈ روڈ ،فروز پورروڈ،ایم اے




جناح روڈ،کچہری روڈ،کوٹ رادھاکشن روڈاور دیگر پر مٹی اور ریت سے بھری ٹرالیاں ترپال ڈالے بغیر روڈ پر چلتی نظرآتی ہے جس سے اُن کے پیچھے آنے والے موٹرسائیکل سوار اور گاڑیاں چلانے والوں کی آنکھوں میں مٹی چلی جاتی ہے اور اس وجہ سے اکثر اوقات حادثات رونما ہوتے ہیںقصور کے

سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرقصور و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کو ٹرالیوں کے اوپر ترپال ڈال کر روڈ پرلانے کا پابند کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہاجا سکے




اورآلودگی میں کمی ہوسکے اور جو ٹرالیاں بغیر ڈھانپے روڈ پر نظر آئیں اُن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں