154

پریس کلب قصور کاجنرل جلاس صدر حاجی محمد شریف مہر کی صدارت میں منعقد ہوا

پریس کلب قصور کاجنرل جلاس صدر حاجی محمد شریف مہر کی صدارت میں منعقد ہوا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) پریس کلب قصور کاجنرل جلاس صدر حاجی محمد شریف مہر کی صدارت میں منعقد ہوا،جلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اجلاس کے دوران صدر حاجی محمد شریف مہرنے صحافی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت پر ہر دور میں دباﺅ ڈالا گیا ہے




مگر صحافی برادر ی کی یکجہتی نے اپنا لوہا منوایا ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا ہے ہر پلیٹ فارم پر صحافیوں کے حقوق کی آواز اٹھائی جائے گی اقتدار میں آنے والی ہر حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے لیے بڑے بڑ ے دعوے کیے جاتے ہیں مگر آج تک عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا ہے




جو کہ کسی بھی ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا قلیدی کردار ہے،جنرل سیکرٹری محمد اسلم نے کہا کہ صحافیوں کو ان کے حقوق میسر نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے اور ریاست کا امیج پر منفی اثرات ہیںجب تک حقوق کی دستیابی نہیں ہو جاتی ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گے اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیںگروپ لیڈر مہر محمد جاوید اور تکریم علی نے کہا کہ صحافت کے ذریعے ایک ذمہ دار صحافی معاشرے اورافراد کی جو خدمت کررہا ہے







وہ عظیم مشن سرانجام دے رہا ہے ذمہ دار صحافی کسی خوف ولالچ کو خاطر میں نہیں لاتا بلکہ حق وسچ کے پرچم کو بلندکرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرتااور ہمیشہ انتشارکو رد کرتے ہوئے امن کا درس دیتا ہے، اجلاس میںصدرحاجی محمد شریف مہر،جنرل سیکریٹری محمد اسلم خاں ،

گروپ لیڈر مہر محمد جاوید ، تکرےم علی کے علاوہ،ڈاکٹر فضل الرحیم، محمدشفیق سہجریہ،عطاقصوری ،عمران فیضی،مہرعبدالرحمن،عمران زیب، محمد عاشق،،شہروززےب، حافظ عبدالوارث،

مہر محمد اشفاق،محمد شفےق سالک ،ذےشان علی،زوالفقار واہلہ ،محمداکرم ذکی،آصف جوڑا،نور احمد خاں ،عمران شہزاد انصاری ، مہر عبدالغفار، ملک ابو بکراور ،چوہدری محمداحمد، مہر محمد اشرف ،مظفر قادری اوردیگر عہدیدران وممبران نے شرکت کیں پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں