131

ضلع مہمندغلنئی ملیانو منڈی میں پٹرول،ڈیزل پمپ کا افتتاح

ضلع مہمندغلنئی ملیانو منڈی میں پٹرول،ڈیزل پمپ کا افتتاح

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندغلنئی ملیانو منڈی میں پٹرول،ڈیزل پمپ کا افتتاح۔علاقے میں حلال کمائی اور سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند سید سیف الاسلام۔تفصیلات کےمطابق ہیڈکوارٹر غلنئی کے قریب ملیانو منڈی کے مقام پر پٹرول اور ڈیزل پمپ کا باقاعدہ افتتاح





ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند سید سیف الاسلام نے کیا۔افتتاح کے تقریب میں علاقے کے علماء،سیاسی ورکر سمیت علاقے کے لوگوں اور ڈرائیور حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔




افتتاح کے موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ علاقے میں آمن وآمان بحالی کے بعد حلال کمائی اور سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔سرمایہ کار کسی خوف و ہراس کے بغیر اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔




اور خاص کر ضلع مہمند قوم سے تعلق رکھنے والے دوسری علاقوں کے بجائے اپنے علاقے کے آبادی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں