132

میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام س کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام س کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند، میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام س کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا میاں منڈی میں احتجاجی




واک۔ ناروے گورنمنٹ کے خلاف شدیدنعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام س ضلع مہمند کے امیر مولانا افتخار احمد حقانی کے زیر قیادت ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔




مظاہرین نے میاں منڈی بازار میں احتجاجی واک کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا افتخار احمد حقانی، جماعت اسلامی کے رہنماء انور سید باچا، قاری شہزاد خان، تحریک انصاف کے گل زمین مہمند نے کہا




کہ ناروے اسلام کے خلاف توہین آمیز اقدامات بار بار کئے جاتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو شاہئے کہ وہ ناروے سفیر کو ملک بدر کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ناروے مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں