183

ایبٹ أبادہزارہ موٹروے کاافتتاح ن لیگیوں کاشدیداحتجاج نعرے بازی

ایبٹ أبادہزارہ موٹروے کاافتتاح ن لیگیوں کاشدیداحتجاج نعرے بازی

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر)ایبٹ أبادہزارہ موٹروے کاافتتاح ن لیگیوں کاشدیداحتجاج نعرے بازی سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی ملک مہابت اعوان ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھ کی قیادت میں کارکنوں نے فوارہ چوک بندکردیا کارکنوں کی جانب سے گونیازی گوکے نعرے لگاۓ گۓ




بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ لی زراٸع کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ موٹروے فیز ٹو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوٸی وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہزارہ موٹروے کاافتتاح کیا جس پر لیگی کارکنان مشتعل ہوگۓ




فوارہ چوک میں دھرنادے دیا اس موقع پرسابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی ملک مہابت اعوان اورایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ موٹروے کا سنگ بنیاد ہمارے قاٸد نوازشریف نے رکھاتھا اورافتتاح بھی انکاحق تھا سلیکٹڈ حکومت نے تو عوام کو مہنگاٸی کے سوا کچھ نہیں دیاہے ترقیاتی منصوبے نواز شریف کے دوراقتدارمیں مکمل ہوۓ ہیں




ہم اس سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانیں گے ضلعی انتظامیہ نے ہمارے پوسٹراور پینافلیکس اتار کراچھانہیں کیاہم ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھی احتجاج کریں گے ہزارہ موٹروے کاکارنامہ نواز شریف نے سرانجام دیاہے




موجودہ حکومت کوتوعوام نے مسترد کردیاہے أۓ روز بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی پرغریب عوام روٹی کھانے سےبھی محروم ہوگٸی ہے نوازشریف ملک کے لیے امیدکی أخری کرن ہے سلیکٹڈ حکومت کی چھٹی کاوقت بہت قریب أتا جارہاہے




نوازشریف نے جھوٹے دعوے نہیں کیے بلکہ عملی کام کرکے بتاہیں ہیں جس سے موجودہ حکومت کوسخت تکلیف ہورہی ہے ملک چلاناأسان کام نہیں ہے ملک اناڑی لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیاہے اب اسے نکالیں گے احتجاج سے سردار شمعریز عادل عباسی اوردیگرنے بھی خطاب کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں