126

کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر گرلز کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی کا انقعاد کیا گیا

کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر گرلز کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی کا انقعاد کیا گیا

فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر گرلز کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی کا انقعاد کیا گیا ۔ جس میں مروٹ فورٹعباس ۔ کچی والہ ۔فقیر والی۔ہارون آباد ۔چشتیاں بہاولنگر کی عوام نے شرکت کی

اس کر ساتھ ساتھ انجمن تاجران کے صدر شیخ فضل الہی، تاجر رہنما ابرارالرحمن طلحہ ساجد سدھو و دیگر نے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ ایپکا کے صدر خالد علوی اور طلباء راہنماؤں نے شرکت کی ۔ ۔قائدین کا کہنا تھا آج 71 سال گزر چکے ہیں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا

اقوام متحدہ صرف عالم کفر کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ہم کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے… شرکاء نے کشمیری پرچم اور کشمیری قوم کے حق میں بینرز تھامے ہوئے ان کا ایک ہی نعرہ تھا ہم کیا چاہتے آزادی ۔کشمیر بنے گا پاکستان… انشاءاللہ

آج پوری دنیا میں کشمیری 27 اکتوبر کو بطور یوم_سیاہ منا رہے ہیں۔.، ہم بطور مسلمان اور پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا ان شاءاللہ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں