241

چارسدہ علاقہ تھانہ خانمائی کی حدود سرکی میں 8 سالہ سکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

چارسدہ علاقہ تھانہ خانمائی کی حدود سرکی میں 8 سالہ سکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)چارسدہ علاقہ تھانہ خانمائی کی حدود سرکی میں 8 سالہ سکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ خانمائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا ملزم کا اعتراف جرم مزید تفتیش جاری(ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمودخان





چارسدہ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی پولیس کو سکول چوکیدار کے ہاتھوں 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج ہوئی۔واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں

ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان، ایس ایچ او تھانہ خانمائی بہرمند شاہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پرلانے کا ٹاسک سونپ دیا۔




پولیس ٹیم نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم بلال اصغر ولد کریم خان سکنہ سرکی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے




پولیس کو بتایا کہ متاثرہ بچی ہمارے سکول میں پڑتی ہے بروز جمعہ چھٹی کے بعد انہیں ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اورانہیں جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں