130

معصوم بھتیجوں پربدترین تشدد کرنے والا سفاک چچا گرفتار

معصوم بھتیجوں پربدترین تشدد کرنے والا سفاک چچا گرفتار

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)معصوم بھتیجوں پربدترین تشدد کرنے والا سفاک چچا گرفتار۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چچا کی جانب سے تین معصوم بھتیجوں کوماں سے ملنے جانے پر اُلٹا لٹکاکر بدترین تشدد کرنے کی ویڈیو واٸرل ہوٸی جس میں سگے چچا نے جلاد بن کر بچوں کو اُلٹا لٹکاکر شدیدتشدد کانشانہ بنایا اوربچے روتے اور معافیاں مانگتے رہے یہ وقوعہ اُکاڑہ کے علاقہ 40/4L میں پیش آیا یہ دردناک ویڈیو اورفوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او اُکاڑہ جہانذیب نزیر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوٸے سفاک شخص کوفوراً گرفتار کرنے کے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیٸے جس پر ایکش لیتے ہوٸے متعلقہ ایس ایچ او نے ملزم کوگرفتار کرلیا




لیکن آفسوس کی بات یہ ہے کہ اِس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کچھ دوستوں نے شیٸر کیا کہ حجام کی دُکان کے سامنے پیشاپ کرنے پر بچوں پر تشدد کیاگیا ہے کہ بچوں نے حجام کے دُکان کے سامنے پیشاپ کیاتھا جسکی وجہ سےحجام نے بچوں پربہیمانہ تشدد کیا جوغلط رپورٹ ہے




لہذا سوشل میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ پوسٹ کو شیٸر کرنے سے پہلے خبرکی تصدیق کیا کرے اورپھر اُسے پوسٹ کرے تاکہ سوشل میڈیا کے سامعین اورنازنین کو مثبت اوردلیل کیساتھ خبر مل سکے اورسوشل میڈیا بدنام بھی نہ ہو ۔سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اس سلسلے میں اپنامثبت کردار ادا کرے اور غیرتصدیق شدہ مواد کوپوسٹ کرنے سے پرہیز کرے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں