135

چوہدری نورالحسن تنویر مسلم لیگ ن ڈویژن بہاولپور کے صدر منتخب

چوہدری نورالحسن تنویر مسلم لیگ ن ڈویژن بہاولپور کے صدر منتخب

فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) فورٹ عباس حلقہ این اے 169 ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر مسلم لیگ ن ڈویژن بہاولپور کے صدر منتخب مسلم لیگ (ن) فورٹ عباس کی قیادت اور کارکنان کی طرف سے مبارکباد لال خاں رمضان تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 169 ایم این اے چودھری نور الحسن تنویر کو مسلم لیگ ن کا ڈویژن بہاولپور میں صدر نامزد کیا گیا ہے





ان کے ڈویژن بہاولپور کے صدر منتخب ہونے پر مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر میاں عبدالرزاق خاں ملکیرا سابق یو سی چیئرمین حاجی اعجاز احمد سمیت تمام کارکنان نے نورالحسن تنویر کو مسلم لیگ (ن) ڈویژن بہاولپور کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے اس موقع پر میاں عبدالرزاق خان ملکیرا اور حاجی اعجاز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ (ن) بہاولپور میں نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پورے ڈویژن میں پہلے سے زیادہ فعال ہو گی





آنے والے الیکشن میں تنظیمی اعتبار سے سب جماعتوں سے بڑھ کر کارکردگی ثابت ہو گی اور پورے ڈویژن میں زبردست کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب بہاولپور ڈویژن میں پارٹی کو منظم کرنے اور ضلع و تحصیل میں تنظیموں کو فعال کرنے میں عہدیداران پہلے سے زیادہ بہتر کام کریں گے انہوں نے پنجاب کے تمام کامیاب ہونے والے دیگر عہدیداران کو بھی دلی مبارک باد پیش کی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں