220

آج سوشل میڈیاپر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس کوہستان کی خودکشی کی خبروائرل ہوئی جودرست نہیں

آج سوشل میڈیاپر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس کوہستان کی خودکشی کی خبروائرل ہوئی جودرست نہیں

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)آج سوشل میڈیاپر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس کوہستان کی خودکشی کی خبروائرل ہوئی جودرست نہیں تھا بلکہ نواب علی خان کو قتل کردیا گیا ہےڈی پی او افتخاراحمد کاوضاحتی بیان۔




سوشل میڈیاپر آج چلنے والی خبر کچھ یوں تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس کوہستان نواب علی خان ساکن چکیسرسوات نے اپنے آفس کے اوپر واقع اپنے رہاشی کمرے میں فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کردیا.





No photo description available.



خبر کے مطابق یہ چار بجے کے بعد دفتر سے اپنے رہائشی کمرے میں گئے.جس کے بعد کمرے سے فائر کی آواز آئی.فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگ کمرے کی طرف گئے تو انکی نعش خون میں لت پت پڑی تھی.پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق خودکشی بتائی جارہی ہے.




خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی.بعض اطلاعات کے مطابق تین روز قبل درجہ چہارم اور ڈرائیور کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی.جس کے بعد سخت دباؤ کا شکار تھے.بتایا جا رہا ہےکہ درجہ چہارم کی تقرری کے حوالے سے شدید دباؤ میں تھے تین دن قبل تقرریاں کرنے کے بعد ہفتہ کے روز اپنی ذندگی کا خاتمہ کر دیا




جو کہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے.لیکن بعد میں ڈی پی او نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کولائی پالس کوہستان ایجوکیشن افیسرکوقتل کیا گیا ہےاور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نواب علی کو دفتر میں قتل کیا گیا ہے۔




ڈی پی او افتخار احمد کا وضاحتی بیان ۔نواب علی کو دو گولیاں لگی ہیں اصل صورتحال پوسٹمارٹم میں سامنے آگئی ہے۔ایک گولی چھاتی اور دوسری گردن کے پیچھے لگی ہے۔پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔ بظاہر خودکشی کی ابتدائی خبر غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ڈی پی او کولائی پالس کوہستان۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں