195

سوسائٹی فار ہیومن رائٹس خبریں گروپ اور آل پاکستان فیڈریشن مظفرگڑھ ضلع کونسل ہال میں مرکزی تقریب کا انعقاد

سوسائٹی فار ہیومن رائٹس خبریں گروپ اور آل پاکستان فیڈریشن مظفرگڑھ ضلع کونسل ہال میں مرکزی تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ (میاں خالد ندیم بھٹی بیوروچیف)مظفرگڑھ، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس خبریں گروپ اور آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونین کیطرف سے ترجمان پنجاب پولیس ضلع مظفرگڑھ وسیم خان گوپانگ کو فخر مظفرگڑھ ایوارڈ سے نوازا گیا، مظفرگڑھ ضلع کونسل ہال میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا





جہاں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے سب سے بہتر اپنے تمام تر کردار نبھانے والے جوانوں کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا جو ان کی مظفرگڑھ ضلع اور یہاں کی عوام کیلئے شب و روز ایک کرنے سروس ڈیلیوری پر بہترین خدمات کے حوالے سے حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا،




وسیم خان گوپانگ کو اس ایوارڈ کا حاصل کرنا مظفرگڑھ پولیس کے جوانوں کی خدمات اور انتھک محنت کو عوام کے سامنے اجاگر کرنے پر ملا اور یقینا یہ ایوارڈ پولیس جوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کا سبب ہے، وسیم خان گوپانگ نے یہ ایوارڈ پاکستان کےلیئے جان قربان کر دینے والے گمنام ہیروز کے نام کردیا،




ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کے ہیرو وہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی گمنام شخص کی حیثیت میں گذاری اور ہمارے لیئے جانیں قربان کر گئے اور انہوں نے اپنی شناخت ہی ظاہر نہ کی،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں