120

راولپنڈی سے پشاور جانے والی ریل کار کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

راولپنڈی سے پشاور جانے والی ریل کار کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اسلام آباد ( اسحاق عباسی چیف رپورٹر اسلام آباد )راولپنڈی سے پشاور جانے والی ریل کار کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں.چند افراد معمولی زخمی ہوئے. رحمان بابا ٹرین ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا.عینی شاہدین کے مطابق ریل کار انتہائی تیز رفتار تھی




جسکی وجہ سے پیچھے کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جسکے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوگئے.حادثہ کے بعد ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا.راولپنڈی سے ریلوے افسران اور انجینئرز نے موقع پر پہنچ کر ٹریک بحالی کا کام شروع کر دیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں