144

مہمند پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا ہسپتالوں کی نجکاری اور ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا ہسپتالوں کی نجکاری اور ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مھمند (افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمند پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا ہسپتالوں کی نجکاری اور ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی،





ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کا ہسپتال کی نجکاری اور پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا،، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے تھے




جن پر ان کے مطالبات درج تھے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی اور کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری سے غریب لوگوں کو ہسپتالوں میں بھاری فیس ادا کرنی پڑے گی اور ساتھ میں محکمہ صحت کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہو نگے،




انہوں نے حکومت سے گرفتار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں