147

تحصیل فورٹ عباس مروٹ اور گردونواح محلقہ چولستان میں کپاس کی فصل پر ٹڈی دَل کا شدید حملہ

تحصیل فورٹ عباس مروٹ اور گردونواح محلقہ چولستان میں کپاس کی فصل پر ٹڈی دَل کا شدید حملہ

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) تحصیل فورٹ عباس مروٹ اور گردونواح محلقہ چولستان میں کپاس کی فصل پر ٹڈی دَل کا شدید حملہ ،سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل کپاس کی فصل تباہ کاشتکار معاشی بد حالی کا شکار،اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی بمعہ ریونیوعملہ و محکمہ زراعت کا عملہ موقع پر پہنچ گیا خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق علاقہ مروٹ کے گردونواح ٹوبہ موچی سنڈہ ،حیدر والہ، بستی چاپو اور گردونواح کے چکوک330/HR،327/HR،337/HR,315/HRمیں چولستان سے آنے والی ٹڈی دل نے ٹولیوں کی شکل میں حملہ کر دیا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی مکڑی کو بھگانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی بمعہ ریونیو عملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یاسین زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن




محمد امیر زراعت آفیسر مروٹ ماریہ تحسین زراعت آفیسر فورٹ عباس محب رسول بھی سپرے مشینوں اور عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا ان شاءاﷲ جلد ٹڈی دل کے حملہ پر قابو پا لیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو کسانوں کی کپاس کا ناقابل تلافی نقصان ہو جائے گا۔متاثرہ کاشتکارن کا پنجاب حکومت سے مطالبہ۔ہنگامی حالا ت میں سپرے کے لئے ہیلی کاپٹر کا فوری طور پر انتظام کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں