134

اندھیر نگری چوپٹ راج، لساں نواب تا ہری پور چلنے والی ٹویوٹا ویگنوں کے ڈرائیور من چاہا کرایہ وصول

اندھیر نگری چوپٹ راج، لساں نواب تا ہری پور چلنے والی ٹویوٹا ویگنوں کے ڈرائیور من چاہا کرایہ وصول

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) اندھیر نگری چوپٹ راج، لساں نواب تا ہری پور چلنے والی ٹویوٹا ویگنوں کے ڈرائیور من چاہا کرایہ وصول کرنے کے باوجود 3 سواریوں کی سیٹ پر چار چار مسافر بٹھانے لگے، مسافروں کیساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جانے لگا، مسافروں کا ٹریفک پولیس مانسہرہ اور ٹریفک پولیس ہری پور سے کاروائی کا مطالبہ




گزشتہ روز اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا

جب لساں نواب سے ہری پور آنے ٹویوٹا ویگن نمبری LOJ 5090 کے ڈرائیور نے 15 مسافروں کی بجائے 20 مسافر بٹھائے، جب مسافروں کی جانب سے صداقت نامی ڈرائیور کو مزید سواریاں نہ بٹھانے کا کہا گیا تو موصوف نے بدتمیزی شروع کر دی. مسافروں نے  نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے




کہا کہ کرائے کی لالچ میں مسافروں سے بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کو کارروائی کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا وگرنہ اسی طرح لساں نواب تا ہری پور روٹ پر چلنے والی ٹویوٹا ویگنوں میں مسافروں کی تزلیل ہوتی رہے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں