149

کشمیر کی آزادی تک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا حاجی گلفراز خان

کشمیر کی آزادی تک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا حاجی گلفراز خان

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)چئیرمین یوسی 45 حاجی گلفراز خان نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا. کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی ہے اور ظلم ستم کی نئی مثال قائم کی ہے




ہم بھارتی فوج کی بربریت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کشمیری مسلمانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں.حاجی گلفراز کا کہنا تھا کہ وادی میں کرفیو کا نفاذ اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت پر عالمی طاقتیں خاموش کیوں ہیں آخر کب تک بھارت انکی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہے گا




.اس موقع پر انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے زخمیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا عہد کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں