142

میٹرک ضمنی امتحان 2019ء اکتیس اگست سے شروع ہو رہا ہے شیخ امجدحسین

میٹرک ضمنی امتحان 2019ء اکتیس اگست سے شروع ہو رہا ہے شیخ امجدحسین

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ میٹرک ضمنی امتحان 2019ء اکتیس اگست سے شروع ہو رہا ہے جس میں کل چار ہزار امیدوارشریک ہوں گے. انہوں نے بتایا کہ امتحان کیلئے کل دس




کمبائنڈ مراکز بنائے گئے ہیں جن میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں دو، دو جبکہ لیہ اور مظفرگڑھ میں تین، تین سنٹرز شامل ہیں. ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ امتحان کی نگرانی کیلئے چاروں اضلاع سمیت بورڈ دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز کو امتحانی حدود میں دفعہ 144کے نفاذ اور ڈی پی اوز کو لاء اینڈ آرڈر کیلئے استدعا کی گئی ہے. علاوہ ازیں امتحانی




سنٹرز کو بورڈ حکام، ممبران بورڈ اور انسپکٹرز بھی وزٹ کریں گے. شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امتحان کیلئے تمام اہل امیدواروں کو رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر درج ایڈریسز پر بھجوا دی گئی ہیں. امتحان 31اگست سے 24ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ پریکٹیکلز 25ستمبر سے 3، اکتوبر تک ہوں گے.




ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیا کہ نہم کلاس کے نتیجہ میں 33فیصد سے کم یا ایف گریڈ کے حامل امیدوار متعلقہ مضامین کا امتحان دسویں کے سالانہ امتحان 2020کے ساتھ دے سکیں گے.




مذکورہ میٹرک سپلیمنٹری امتحان 2019ء میں صرف میٹرک کے سپلی ہولڈریا دوبارہ امتحان دینے والے امیدوار شرکت کے اہل ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں