175

کرپٹ ایس ڈی او واپڈا شہر سلطان کی لاپرواہی اور غفلت کا شاخسانہ انداز

کرپٹ ایس ڈی او واپڈا شہر سلطان کی لاپرواہی اور غفلت کا شاخسانہ انداز

مظفرگڑھ (میاں خالد ندیم بھٹی بیورو چیف )کرپٹ ایس ڈی او واپڈا شہر سلطان کی لاپرواہی اور غفلت کا شاخسانہ ۔واپڈا اھلکار کے بجاۓ پرائيویٹ محنت کش کو ٹوٹے ہوۓ بجلی کے کھمبے پر چڑھا دیا۔ کھمبا گرنے سے مزدور موقع پر جانبحق غریب مزدور کے گھر میں صف ماتم بچھ گئ اہل علاقہ بستی ڈیوڑے والہ شہر سلطان کا ایس ڈی او شہر سلطان کے خلاف احتجاج




واپڈا افسران سے کارروائ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق بستی ڈیوڑے والا فیڈر کلروالی میں بجلی کا کھمبا ٹوٹ گیا۔کرپشن کے بادشاہ ایس ڈی او شہر سلطان شیراز احمد نے اپنے کسی واپڈا اہلکار کو کھمبے پر چڑھانے کے بجاۓمحمد مدنی نامی مزدور کو کھمبے پر چڑھا دیا۔ جس کے کھمبے




پر کام کے دوران کھمبا گر جانے سے غریب مزدور موقع پر جانبحق ہوگیا ۔ مزدور کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر مںیں صف ماتم بچھ گيئ لوگوں کے احتجاج پر ایس ڈی او لاش

موقع پر چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ لوگوں نے افسران بالا سے نوٹس لینے اور غفلت کے مرتکب کرپٹ ایس ڈی او شہر سلطان کے خلاف کارروائ کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ مزکورہ افسر نے کرپشن کیلۓ ایجنٹ رکھے ہوۓ ہیں جو میٹروں پر اعتراضات لگا کر صارفین کو ڈرا دھمکا کر رقمیں




وصول کرتے ہیں ۔لوٹ مار معمول بن گيئ ہے چھاپوں کے دوران بھی مک مکا کر کے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔ ایس ڈی او کئ سال سے ایک ہی سٹیشن پر تعیینات رہ کر بجلی چوری کرا کر بھی میپکو کو

خسارہ پہنچا رہا ہے کرپٹ ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کیفرکرادر تک پہنچایا جاے انہوں وزیراعظم وزیراعلی پنجاب سے کارروائ کا مطالبہ کیا ھے
۔فوٹو ساتھ ھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں