142

مسئلہ کشمیر اور بھارت کے گھناﺅنے کردار پر امریکہ اور چین سمیت تمام ممالک کو اعتماد میں لیا جائے سردار محمد حسین ڈوگر

مسئلہ کشمیر اور بھارت کے گھناﺅنے کردار پر امریکہ اور چین سمیت تمام ممالک کو اعتماد میں لیا جائے سردار محمد حسین ڈوگر

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ) مسئلہ کشمیر اور بھارت کے گھناﺅنے کردار پر امریکہ اور چین سمیت تمام ممالک کو فوری طور پر اعتماد میں لیا جائے ۔ ہندوستان نے پاکستان کی سلامتی پر وار کیا ہے، اس کو 27فروری کی طرح منہ توڑ جواب دینا ہو گا ۔پاکستان کے 22کروڑ عوام سیاسی و عسکری قیادت کی پشت پر کھڑے ہیں۔ بھارت نے خطے کی سا لمیت کو داﺅ پر لگا دیا ہے




۔عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابقہ ایم پی اے سردار محمد حسین ڈوگرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیش رفت کے منتظر ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی بھارت مذاکرات کی




ٹیبل پر آیا اس نے ان کو سبوتاژ کیا اور پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔لمحہ فکریہ ہے کہ بھارت بلوچستان




میں جارحیت اورپاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کوسپورٹ کر رہا ہے جب تک ہندوستان کھلے دل سے پاکستان کے وجود کوتسلیم نہیں کرلیتا،ہرقسم کی جارحیت کاخاتمہ اور کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دے دیتا تب تک اس کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں